13 اکتوبر 2013 - 20:30
آنکھ، کان اور زبان کے غلط استعمال پر قیامت میں پوچھ گچھ ہو گی

سعودی عرب کے مفتی اعظم نے کہا ہے کہ آنکھ، کان اور زبان کے غلط استعمال پر روز قیامت پوچھ گچھ ہوگی، امت مسلمہ بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے،

ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان کے مطابق میدان عرفات میں مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ امت مسلمہ مشکل دور سے گزر رہی ہے فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں ہو رہی ہیں مسلمان مل کر سازشیں ناکام بنائیں۔مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز نے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیا انہوں نے کہا کہ صرف اللہ سے ڈرتے رہنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلمان اپنے عقائد اور نظریات کے معاملے میں سدہار لائیں اور کسی گروہ کو دوسرے کی نفی نہیں کرنی چاہئے ايک دوسرے کا ساتھ دیا جائے۔انہوں نے کہ آنکھ، کان اور زبان کے غلط استعمال پر روز قیامت پوچھ گچھ ہوگی، امت مسلمہ بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، امت مسلمہ اقتصادی و جنگی حالات کی وجہ سے بہت مشکل میں ہے، امت میں مختلف مکاتب فکر کی موجودگی کو کفر اور اسلام کی بنیاد نہ بنائیں،یاد رہے کہ سعودی مفتی اعظم نے ہمیشہ کی طرح اپنے خطبہ میں مُسلمانوں کو استعمار کی سازشوں، منصوبوں یا مُسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈوں کے متعلق کبھی آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی اْس کا کوئی حل بتایا ۔ نیز یہ کہ مصر، عراق، شام، میں ہونے والی حالیہ خون ریزی کے متعلق بھی کوئی نصیحت نہیں کی جس میں ہزاروں بے گناہ لوگ قتل کئے گئے اور کیئے جا رہے ہیں۔ اور اگر صرف یہ قُبول بھی کیا کے مُسلمانوں کے درمیاں فرقہ واریت پھیلائی جا رہی ہے تو اس پر روشنی نہیں ڈالی کہ ایسا کون کر رہا ہے اور اس کا سدباب کیا ہے؟۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲